• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات کمیونٹی ویلفئر اتاشی محترمہ فضا نیازی اپنی مدت تعیناتی پوری کر نے کے بعد قونصلیٹ سے رخصت ھو گئ

Apr 9, 2021

مانچسٹر (عارف چوہدری) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں پچھلے چار برسوں سے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی کی خدمات انجام دینے والی ہر دلعزیز شخصیت فضہ نیازی مدت تعیناتی پوری کرنے کے بعد قونصلیٹ سے رخصت ہو گئ اور چند دنوں کے بعد واپس پاکستان روانہ ہو جائیں گی ۔ یاد رہے اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران انہوں نے کمیونٹی کے اندر اپنا ایک خاص مقام بنایا اور کمیونٹی کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر ثابت کیا کہ ریاست کی ملازمت کے ساتھ انسانیت اور اخلاقیات سے آپ لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا سکتے ہو گریٹر مانچسٹر و گرد و نواح بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے انہیں انکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا