جدہ(عاطف علی وٹو)پاکستان اوورسیز فورم کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے پُرمسرت موقع پرافطارڈنر کی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس کی میزبانی کوارڈینیٹر برائے پبلک ریلیشنز و ممبر ایڈوائزکمیٹی پاکستان اوورسیز فورم چوہدری محمد امجد گجر نے کی تقریب کے موقع پر تلاوت قرآن پاک کی سعاد ت حافظ عرفان کھٹانہ نے حاصل کی جبکہ ملک پاکستان کے امن وامان اور ترقی وخوشخالی کے لیے بھی خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ممتاز کاروبای شخصیت فدا حسین کھوکھر جو کہ پاکستان جارہے ہیں کو الوداع کیاگیا جبکہ تقریب کے شرکاء کی جانب سے چوہدری محمد امجد گجر کو مرکزی ایڈوائزی کمیٹی پاکستان اوورسیز فورم کا ممبر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد بھی دی گئی تقریب کے موقع پر نمایاں شرکت کرنے والوں میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم گجر، چیئرمین بلوشیرگروپ جدہ چوہدری علی شیر وڑائچ، چوہدری تنویر مقرب گجر چیلیانوالہ، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جدہ میاں رضوان الحق، جنرل سیکرٹری چوہدری احسان الٰہی گجر، ممتاز شخصیت عبدالشکورالمعروف بھائی، چوہدری محمد عارف چدھڑ، یاسر عرفات گوندل، انجینئر روف نذر گوندل، ثاقب علی منہاس، فدا حسین کھوکھر، حسنین گوندل ودیگر شامل تھے تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کا شکریہ تقریب کے میزبان چوہدری محمد امجد گجر کی جانب سے ادا کیا گیا۔