• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیٹو فورسز نے بھی افغانستان سے انخلا کی تاریخ کا اعلان کردیا

Apr 16, 2021

کابل(نمائندہ خصوصی)نیٹو فورسز نے رواں سال یکم مئی سے افغانستان سے اپنی فورسز کے انخلا کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا کے لیے 11 ستمبر کی ڈیڈ لان دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملوں کی 20ویں سالگرہ سے قبل اپنے تمام فوجیوں کو افغانستان سے نکال لیں گے۔امریکی صدر کے اعلان کے بعد دفاعی اتحاد نیٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی فوج یکم مئی تک افغانستان سے نکل جائے گی ۔ یہ انخلا منظم، مربوط اور سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔ ہمارا ارادہ ہے کہ تمام امریکی اور نیٹو کی سربراہی میں فرائض انجام دینے والے فوجی مشن ریزولیوٹ سپورٹ مشن کا چند مہینوں میں انخلاء مکمل کرلیا جائے۔نیٹو اتحاد اور امریکی فوج افغانستان میں ایک ساتھ آئے تھے، ہم نے ایک ساتھ وہاں خود کو صورتحال کے مطابق ڈھالا، اور ہم اسے ایک ساتھ ہی چھوڑیں گے، یہ آسان فیصلہ نہیں ہے اور اس میں خطرہ بھی ہے۔