• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپین میں کورونا کے تارکین وطن پر منفی اثرات،غربت اور بیروزگاری میں اضافہ

Apr 16, 2021

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) کورونا وباء نے کاتالونیا میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ کام نہ ہونے کے باعث تارکین وطن مقامی افراد کی نسبت چار گنا زیادہ غربت کا شکار ہیں۔

مقامی این جی او اے سی این کے مطابق کاتالونیا کے 10لاکھ سے زائد غیر ملکی باشندوں میں سے ایک لاکھ سے زائد افرادرہائش، روزگار ، تعلیم تک کم رسائی رکھتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ ان تارکین وطن کے پاس رہائشی اجازت ناموں کا نہ ہونا قرار دیا گیا ہے۔

این جی او کی سربراہ فرانسینا السنینا کے مطابق وبائی مرض کے معاشرتی اثرات وسیع پیمانے پر مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سپین کو اپنا گھر بنانا چاہتے ہیں تاہم اس کے لئے ایک لمبا طریقہ کار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کوغیرقانونی تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔