• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانیہ کے بعد ایک اور ملک نے بھارت پر سفری پابندیاں لگادیں

Apr 21, 2021

سٹی آف وکٹوریا(نمائندہ خصوصی)ہانگ کانگ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والی پرواز کے 49 مسافروں میں کورونا کی تصدیق کے بعد ہانگ کانگ نے بھارت پر دو ہفتے کی فضائی پابندی عائد کی ہے۔ نئی دہلی سے ہانگ کانگ آنے والی بھارت کی نجی ایئرلائن وسٹارا کی پرواز کے 188 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 49 کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ہانگ کانگ میں کورونا کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے باعث ایس او پیز کی سختی سے پابندی کرائی جا رہی ہے اور تمام پروازوں کے مسافروں کو پہلے قرنطینہ کیا جاتا ہے اور کورونا ٹیسٹ کے بعد باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

اس سے قبل بھارت پر برطانیہ کی جانب سے بھی سفری پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں اور بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔