• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کابل میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے قافلے پر خود کش حملہ، پورا شہر لرز اٹھا

Apr 21, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے۔
افغان ٹی وی طلوع نیوز کے مطابق این ڈی ایس کے قافلے کو پولیس ڈسٹرکٹ 15 میں نشانہ بنایا گیا۔ ایک خود کش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب این ڈی ایس کا قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر اس سے لرز اٹھا اور اس کی آواز دور تک سنائی دی۔ دھماکے کے باعث اٹھنے والے دھویں کے بادل کئی کلومیٹر دور تک دیکھے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اس میں جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔