• Tue. Apr 23rd, 2024

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیر کے مسئلے پر اپنے ملک کے پہلے وزیراعظم آنجہانی جواہر لال نہرو پر برس پڑے

Sep 23, 2019

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی) حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیر کے مسئلے پر اپنے ملک کے پہلے وزیراعظم آنجہانی جواہر لال نہرو پر برس پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھارت کے بانی رہنما اور پہلے وزیراعظم آنجہانی جواہر لال نہرو کو مسئلہ کشمیر کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تنقید کے تیر چلا دیئے۔تاریخ سے بے خبر امیت شاہ نے بے پر کی اْڑاتے ہوئے کہا کہ جواہر لال نہرو نے سیز فائر کا اعلان کر کے کشمیر کا حصہ پاکستان کے پاس جانے دیا اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آج پورا کشمیر بھارت کے پاس ہوتا۔بی جے پی صدر کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ جواہر لال نہرو کے بجائے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو حل کرنے دیا جاتا تو آج صورت حال مکمل طور پر بھارت کے کنٹرول میں ہوتی۔امیت شاہ نے کشمیریوں کو آئین میں حاصل خصوصی حیثیت کا آرٹیکل 370 کا ذمہ دار بھی جواہر لال نہرو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو حصوں میں تقسیم کرنے والا محب الوطن نہیں ہوسکتا۔