• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی ایئر پورٹ پر پانچ افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا

Sep 23, 2019

نئی دہلی (ویب ڈیسک) نئی دہلی پولیس اور کسٹم حکام نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر 5افغانیوں کو حراست میں لے کر ان کے پیٹ سے ہیروئن کے بھرے 370 کیپسول برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ زیرحراست افغانی باشندے گزشتہ ہفتے قندھار سے نئی دہلی پہنچے تھے۔انہوں نے بتایا کہ حراست میں لینے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور ہیروئن سے بھرے کیپسولز کو نکالنے میں مجموعی طور پر 5 دن لگے۔ڈپٹی کشمنر کسٹم کلریو میشرہ نے بتایا کہ برآمد ہونے والی ہیروئن کا کل وزن 4 کلو گرام تھا جس کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔