میلان (نمائندہ خصوصی) اٹلی کے شہر روم کے جنوب میں لیٹنا کے قریب ایک علاقے کو کورونا ریڈ زون شامل کر دیا گیا ہے کیونکہ مقامی سکھ ہندوستانی مزدوروں میں کورونا وائرس کے کافی کیس مثبت آئے ہیں۔مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ سبوڈیا کے قریب بیلا فرنیہ میں کیے گئے 550 ٹیسٹ میں 80 سے زائد ہندوستانی شہریوں کے کیس مثبت آئے ہیں ۔