بارسلونا(نمائندہ خصوصی)صوبہ کاتالونیا کی وزیرصحت البا ورگس اور وزیرداخلہ مائیکل سامپر نے کابینہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی سے لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد صوبہ میں ریسٹورنٹس اور بارز 11 بجے رات تک کھولنے کی اجازت کا اعلان کیاہے۔اس کے علاوہ پارکس کھولنے کا فیصلہ بھی کیاگیاہے۔ 21 دسمبر 2021 سے ریسٹورنٹس صرف ڈیلیوری سروس مہیا کررہے تھے۔
کاتالونیا میں رات کے کرفیو کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ وفاقی حکومت کے نومئی کو لاک ڈاون ختم کرنے کے فیصلے کے بعد مختلف پابندیوں کو برقرار رکھنے کے لئے کاتالونیا نے عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیاہے۔اس حوالے سے قانونی نکات کا جائزہ لیا جارہاہے۔ صوبائی حکومت نے پیر26 اپریل کو کاونٹی لاک ڈاون ختم کرتے ہوئے صوبے میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی۔ پیرکے روز سے ہی شاپنگ مالز میں ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دی گئی۔
سپین میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ریسٹورنٹ بھی رات 11بجے تک کھلا کریں گے
