لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت روکنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رمضان بازاروں میں چینی کیلئے قطاروں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے چینی کی فروخت روکنے کا حکم دیتے ہوئے چینی عام مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو فروخت کرنے کا فیصلہ سنا دیاہے ۔عدالت نے مشاورت کیلئے 15 منٹ کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت روکنے کا حکم دیتے ہوئے قیمت کے حوالے سے تاریخی فیصلہ سنا دیا
