• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شب قدر . تحریر:. بشریٰ نواز

May 9, 2021

ارشاد باری تعالیٰ ہے :،
( ترجمہ) ۔ ۔ ۔ ۔ ہم نے قرآن کو عزت اور حرمت والی رات میں نازل کیا اور ہاں ،تمہیں کس نے بتایا کہ عزت اور حرمت والی رات کیا ہے ؟ وہ رات جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے جس میں ارواحِ مقدسہ اور فرشتے ازنِ خداوندی سے احکام لے کر نازل ہوتی ہیں اس رات میں طلوعِ آفتاب تک سلامتی ہے ۔
شب قدر ، اس کی فضیلت یہ ہے کہ ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور یہ رات بھی رمضان کے آخری عشرے کی پانچ طاق راتوں میں سے کوئی ایک رات ہوتی ہے ۔اس سے مخفی رکھنے میں یہی حکمت معلوم ہوتی ہے کہ ایک مومن اس کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے پانچوں راتوں میں اللہ کی خوب عبادت کرے ۔
نبیؐ نے فرمایا :،
جس نے شب قدر میں قیام کیا اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جائے گے بس تم رمضان کے آخری دنوں کی طاق راتوں میں اسے تلاش کرو ، یعنی ان طاق راتوں میں اللہ کی زیادہ سے زیادہ عبادت کرو تاکہ تم شب قدر کی فضیلت پا سکو ۔
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ رمضان کے آخری عشرے میں ہی اعتکاف کیا جاتا ہے اور اسی عشرے کی طاق راتوں میں سے شب قدر بھی ہے ۔جس کی تلاش اور جستجو میں ان راتوں کو قیام کرنے اور ذکر و عبادت میں رات گزارنے کی تاکید ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ نبی کریم ؐ اس آخری عشرے میں عبادت کے لیے خود بھی کمر کس لیتے اور اپنے گھر والوں کو بھی اس کا حکم دیتے ۔
اماں جان عائشہؓ فرماتی ہیں :
رسول اللہ ؐ کا معمول تھا کہ جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتا تو آپ رات کا زیادہ حصہ جاگ کر گزارتے اور خوب عبادت کرتے ۔ رسول اللہ ؐ جتنی محنت ان دنوں میں کرتے کبھی دوسرے دنوں میں نہیں کی اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ ان آخری دس دنوں میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے ذکر و عبادت کا خوب اہتمام کریں ۔
رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی بھی بہت فضیلت ہے ۔
آپ ؐ نے فرمایا :،
رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے ۔
قرآن مجید میں اللہ نے رمضان کے احکام و مسائل کے درمیان دعا کی ترغیب بیان کی ہے ۔
(ترجمہ) :
جب میرے بندے آپ سے بابت پوچھیں تو میں قریب ہوں پکارنے والے کی پکار کو قبول کرتا ہوں جب بھی وہ مجھ کو پکارے ، اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ بھی میری بات مانیں اور مجھ پر یقین لائیں ۔
بس ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اس مبارک رات میں رحمتوں کا طالب ہو ، اور اس رحمان و رحیم ہنستی کے آگے سرِ نیاز خم کرے ۔

شبِ قدر کو ہزار مہینوں سے زیادہ افضل قرار دیا گیا ہے اور رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں شبِ قدر کو چھپا دیا گیا ہے ۔
آخری عشرے کی یوں بھی بری اہمیت ہوتی ہے ۔ان دنوں میں زیادہ سے زیادہ حصولِ مغفرت اور گناہوں سے توبہ کی طرف متوجہ ہونا چاہیے ۔

شبِ قدر کی حصوصی دعا :،
اماں جان حضرت عائشہ فرماتی ہے :
کہ میں نے رسول اللہ ؐ سے پوچھا کہ اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ یہ شب قدر ہے تو میں کیا پرھو ۔
(اٙللّٰھُمّٙ اِنّٙکٙ عٙفُوُّ تُحِبُّ الْعٙفْوٙ فٙاعْفُ عٙنِْی )
(ترجمہ) :، یااللہ! تو بہت معاف کرنے والا ہے ، معاف کرنا تجھے پسند ہے ، پس تو مجھے معاف فرما دے