• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گومل یونیورسٹی میں عید الفطر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

May 19, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ’18مئی2021)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر(تمغہ امتیاز)کی زیر صدارت عید الفطر کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر تمام شعبہ جات کے ڈین سمیت رجسٹرار، ڈائریکٹرز، سربراہان، اساتذہ اور انتظامی افسران کی بڑی تعدادموجود تھی۔عید ملن پارٹی میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض وینسم کالج کے گرلز سیکشن کی پرنسپل ڈاکٹر شہلا شیخ نے ادا کئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مسرور الٰہی نے تمام ملازمین کو عید کے پر مسرت موقع پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ عید کے دن تمام رنجشیں بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگاکر مل کر آگے بڑھیں اور ملک وقو م کے ساتھ ساتھ ادارے کی ترقی کا سبب بنیں۔ڈاکٹر مسرور الٰہی نے مزید کہاکہ اساتذہ کا پیشہ پیغمبرانہ ہے چاہے وہ سکول کا استاد ہو یا کالج اور یا پھر یونیورسٹی کا ہو سب کی اہمیت وافادیت اور عزت برابر ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا استاد طالب علم کے بغیر ایسا معذور ہوتا ہے جیسے مستری بغیر اوزاروں کے۔انہوں نے زور دیا کہ تمام اساتذہ تدریس کے ساتھ ساتھ اپنی ریسرچ پر بھی توجہ دیں۔زیادہ سے زیادہ پروپوزل جمع کروائیں اور پراجیکٹ لائیں ۔ ڈاکٹر مسرورا لٰہی نے مزید کہا کہ تمام تر لسانیت، قومیت سے باہر نکل کر ادارے کی ترقی کیلئے اور قوم کے معماروں کو اچھی اور اعلیٰ تعلیم فراہمی میں اپنا کردار کریں ۔انہوں نے کہا ان بچوں کو اپنے بچے سمجھیں اورقوم کے معماروں کو ملک و قوم کی ترقی کیلئے تیار کریں۔
از طرف !راجہ عالم زیب پی آر او گومل یونیورسٹی ، ڈیرہ اسماعیل خان