اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اب اس حوالے سے ایم جی کے کلیدی شیئرہولڈر جاوید آفریدی نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے بتایا ہے کہ ایم جی جلد پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ گاڑیاں پاکستان ہی میں اسمبل کی جائیں گی۔پاکستان میں اسمبل ہونے والی پہلی الیکٹرک گاڑی ’ایم جی زیڈ ایس ای وی‘ ہو گی، جس کا پٹرول ورژن پہلے ہی پاکستان میں موجود ہے جو لاہور کے قریب کمپنی کے پروڈکشن پلانٹ میں اسمبل کی جا رہی ہے۔ اس کا الیکٹرک ورژن بھی وہیں اسمبل کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ گاڑی بھی متعارف کرائی جائے گی اور یہ دونوں گاڑیاں پاکستانی مارکیٹ کو نئی جہت سے روشناس کرائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق ایم جی زیڈ ایس ای وی ایک مکمل الیکٹرک گاڑی ہے۔ اس میں 44.5کلوواٹ بیٹری نصب کی گئی ہے۔ اس میں نصب کی گئی موٹر 140ہارس پاور طاقت اور 370نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ 1.5لیٹر ٹربوچارجڈ 4سلنڈر پٹرول انجن کی حامل گاڑی ہو گی، جس میں 90کلوواٹ کی موٹر بھی نصب کی گئی ہے، یہ گاڑی 256ہارس پاور طاقت کی حامل ہے۔ اس گاڑی میں 16.6کلوواٹ کا بیٹری پیک دیا گیا ہے۔
پاکستان میں بھی الیکٹرک گاڑیاں اسمبل کرنے کی تیاری ، جاوید آفریدی نے خوشخبری سنادی
