• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرفیو نافذ کرنے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں 50 ہزار مندر کھولنے کا اعلان کردیا

Sep 24, 2019

بنگلور (نمائندہ خصوصی) مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور طویل کرفیو کے نفاذ کے بعد وادی میں 50 ہزار مندر کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بھارت کے وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے 50 ہزار مندروں کے دروازے بند پڑے ہیں۔ حکومت نے مندروں کے سروے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جس کے بعد ان کی بحالی اور انہیں کھولنے کا کام شروع کردیا جائے گا۔

بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیان کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مودی سرکار کس طرح مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے جارہی ہے اور کیسے یہاں ہندوﺅں کو بسانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ مودی سرکار نے 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کرتے ہوئے پوری وادی میں سخت ترین کرفیو نافذ کردیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔