• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مودی نے امریکی سینیٹر کی اہلیہ سے معافی مانگ لی

Sep 24, 2019

ہوسٹن(ویب ڈیسک) عالمی دوروں پر اپنی بے تکی حرکتوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا کے دوران سینیٹر جان کورنین کی اہلیہ سے معافی مانگنا پڑگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے حوالے سے ایکسپریس نے بتایا کہ  ہوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک جلسے سے خطاب کیا جس میں شرکت کے لیے امریکی سینیٹر جان کورنین بھی موجود تھے۔جان کورنین نے بھارتی وزیراعظم کو بتایا کہ آج ان کی اہلیہ کی سالگرہ ہے تاہم وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے جلسے میں شرکت کے لیے چلے آئے جس پر اہلیہ ناراض بھی ہیں۔بھارتی وزیراعظم مودی کسی پروٹوکول کا خیال کیے بغیر نجی معاملے میں کود پڑے اور ایک ویڈیو بیان جاری کردیا جس میں سینیٹر جان کورنین کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے معذرت کی کہ ان کی وجہ سے جوڑا ایک ساتھ سالگرہ نہ منا سکا۔