• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسرائیلی حملے کا شکار ہونے والے میڈیا ادارے نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والی خاتون صحافی کو نوکری سے نکال دیا

May 26, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی) نے خاتون صحافی کو فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر نوکری سے نکال دیا۔
اے پی وہی ادارہ ہے جس کے غزہ دفتر پر اسرائیل نے حملہ کیا تھا اور اس حملے میں پوری بلڈنگ تباہ ہوگئی تھی،اس بلڈنگ میں اے پی سمیت دیگر میڈیا ہاوسز کے دفاتر بھی تھے۔ خاتون صحافی امیلی وِلڈرکو گذشتہ ہفتے اُس وقت نوکری سے نکالا تھا جب غزہ پر اسرائیلی حملے عروج پر تھے۔ اے پی نےکہا ہے امیلی ولڈرکو سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر نکالا گیا ہے ۔
دوسری جانب خاتون صحافی نے کہا ہےکہ اسے طالب علمی کے دور میں فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کی سزادی گئی ہے۔مجھے کہا گیا تھا دور طالب علمی میں ہوئی باتوں پر ایکشن نہیں لیا جائیگا مگر دو دن بعد ہی مجھے نوکری سے نکال دیا گیا اور جب میں نے خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرائی گئی ٹویٹس کا پوچھا تو مجھے کوئی جواب نہیں دیا گیا،
نوکری سے نکالے جانے کے بعد امیلی نے نہ صرف فلسطینیوں کے حق میں کیےگئے کچھ ٹویٹس کو ری ٹویٹ بھی کیا ہے۔