• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں چار افراد کی نوجوان لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا ،خاتون سمیت پانچ ملزمان گرفتار

May 28, 2021

بینگلورو(نمائندہ خصوصی)بھارت میں نوجوان لڑکی کے ساتھ چار افراد کی جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں سے دو نے فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اہلکاروں نے ملزمان کی ٹانگوں پر گولیاں ماریں اور فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں دھر لیا ۔
بھارتی ویب سائٹ ’ دی ہندو ‘ کے مطابق بھارت میں نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی وائر ل ہونے والی ویڈیو میں ایک اور لڑکی بھی دکھائی دے رہی ہے جو کہ ان چار مردوں میں سے کسی ایک کی ساتھ معلوم ہو تی ہے اور موقع پر موجود تھی ۔پولیس کے مطابق نے چارافراد کو حراست میں لیا اور انہیں ’ چنا ساندار‘ کے علاقے میں گھر کرائے پر لے کر وہاں ٹھہرایا ، جن میں سے پچیس سالہ ریدوئے بابو اور 23 سالہ ساگر نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ، اہلکاروں نے دفاع میں فائرنگ کی اور گولیاں ملزمان کی ٹانگوں پر لگیں ، ملزمان کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔پولیس جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 22 سالہ لڑکی کی تلاش بھی کر رہی ہے جس کا تعلق ممکنہ طور پر بنگلہ دیش سے ہے ۔