ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی واقع ہو رہی ہے اور اب آسٹرین حکومت نے لاک ڈاون میں مزید نرمی کا اعلان کردیا ہے ۔
آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا صورتحال اس وقت انتہائی مثبت ہے اور 35 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگ چکا ہے اور آسٹریا میں ساڑھے تین لاکھ افراد کو مکمل کورونا ویکسین کے ٹیکے لگ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب لاک ڈاون میں نرمیوں سے کاروباری حالات بھی بہتر ہو نگے ،19ہزار بے روز گار افراد کو دوبارہ ملازمتیں مل گئی ہیں ۔آسٹرین وزاعظم نے یہ وعدہ بھی کیا کہ یکم جولائی سے صورتحال میں مزید نرمی لائی جائے گی،ماسک کی پابندی کم کر دی جائے گی تاہم شاپنگ سنٹر ٹرانسپورٹ اور سرکاری دفتوں یا عوامی نقل و حمل کے مقامات پر ماسک کی ضرورت رہے گی ۔ گرمیوں میں شادیوں اور سالگرہ جیسی تقریبات میں گروپ کی حدود کو بھی ختم کردیا جائے گا۔
آسٹریا میں کورونا کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان
