نیو یارک(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے اسرائیلی جارحیت کے شکار غزہ کے بچوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے بھی امن کے ساتھ اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رقم غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں کام کرنے والی این جی اوز کو دی جائے گی جسے تباہ سکولوں کی تعمیر، غذائی کمی کا شکار بچوں کی امداد اور صاف پانی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔
ملالہ یوسفزئی نے اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ کے بچوں کے لیے امداد کا اعلان کردیا
