کراچی (نمائندہ خصوصی) یاماہا کمپنی نے پاکستان میں موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں سات ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔
حالیہ اضافے کے بعد یاماہا کے ماڈل YB125-Z کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ یاماہا موٹرسائیکل کے ماڈل YB125-ZDX کی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ۔
علاوہ ازیں یاماہا نے YBR-125G کی قیمت ایک لاکھ 90ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 97 ہزار روپے کردی ہے۔