سعودی عرب میں آج 89 واں قومی دن انتہائی جوش وخروش اور جذبے سے منایا گیا ۔ مملکت کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آتش بازی کے علاوہ رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ سعودی فضائیہ نے بھی بھرپور کرتب دکھا کر فضا میں رنگ بکھیرے ۔
سعودی عرب کے قومی دن کے موقعہ پر مملکت کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات سجائی گئیں جس میں سعودی شہریوں کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں نے بھی شرکت کی۔
قومی دن کے موقع پر دارالحکومت ریاض میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ سعودی فضائیہ کے طیاروں نے بھی اڑان بھرتے ہوئے فضا میں کرتب دکھاتے ہوئے خوب رنگ بکھیرے ۔
شو کے دوران مختلف فنکاروں نے بھی اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ تمام فنکار اور پورے سعودی عرب کو سبز تھری ڈی لائٹوں سے خصوصی سجایا گیا..
ایئر شو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور جہازوں کے رنگ بکھیرتے کرتب دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے۔ جبکہ ایئر شو میں خوبصورت اسٹالز بھی سجائے گئے جن سے لوگوں کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی رہی۔ آتشبازی کے مظاہرے کے دوران بچے کیا بڑے کیا سب کے سب موبائل فون سے ویڈیوز اور تصاویر بنانے میں مصروف رہے۔