جدہ اسلامی سی پورٹ پر پی این ایس عالمگیر کا استقبالیہ عشائیہ

جدہ (ملک عاصم اعوان کی رپورٹ) پاکستان بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر جو جدہ اسلامک سی پورٹ پرلنگر اندازہے، پیر کی شب جہاز پرعمائدین شہر کے اعزاز میں استقبالیہ عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیہ میں سعودی رائل فورسز کے نمائندے سعودی رائل نیوی کے افسران ، مختلف ممالک کے قونصل جنرل ، سفارت کار ، پاکستانی قونصل خانے کے افسران ، میڈیا کےنمائندے اور پاکستانی عمائدین شہرکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سعودی عرب اور پاکستان کے قومی ترانوں سے تقریب کا آغاز ہوا۔ پی این ایس عالمگیر کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن محمد اکرم نےمہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے۔ استحکام کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کو اپنی تمام شکلوں سے روکنے کے لئے بین الاقوامی قوانین کا پابند ہے۔ پی این ایس عالمگیر پاک بحریہ کی بین الاقوامی اور علاقائی بحریہ کے تعاون سے ملٹی نیشنل آپریشنز میں حصہ لے رہی ہے جسے کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور کاؤنٹر پیریسی کی تعیناتی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
(Coalition Maritime Campaign Plan and Counter Piracy deployments.)
کیپٹن اکرم نے کہا کہ پی این ایس عالمگیر کی موجودہ تعیناتی پاکستان اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ سمندری ماحول غیر قانونی مقصد کے لئے استعمال نہیں نہ ہو۔۔
سعودی رائل نیوی اور پاکستان نیوی کی انفرادیت یہ ہے کہ بیشتر سینئر سعودی افسران پاکستان نیول اکیڈمی کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدہ نیول بیس ہمارے دوطرفہ تعلقات کو تقویت فراہم کرتا ہے۔
قائمقام قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے اپنے خطا ب تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں کمانڈنگ آفیسر کیپٹن محمد اکرم ، قائمقام قونصل جنرل شائق احمد بھٹو اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے تمام مہمانوں کے ساتھ مل کر سعودی نیشنل ڈے کا خوب صورت کیک کاٹا پھر پی این ایس عالمگیر کے مایر شیف کے شپ پر تیار کردہ لذیذ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں