• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان دھماکوں سے لرز اٹھا، 30 افراد شہید متعدد زخمی

Jun 3, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی)افغانستان کے دارالحکومت اور جلال آباد میں بم دھماکوں سے 30 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل مرکزی شاہراہ پر دو مسافر بسوں کو مختلف اوقات میں بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔جلال آباد میں بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بغلان میں پولیس ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر بارود سے بھری کار کے دھماکے میں چار اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔گزشتہ چند ہفتوں سے افغانستان میں بم دھماکوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔