نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تین ہفتے قبل لاپتہ ہونے والی ایک خاتون بالآخر برہنہ حالت میں ایسی جگہ سے مل گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ڈیلرے بیچ میں پیش آیا ہے جہاں43سالہ لنزے جین کینیڈی نامی اس خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ تین ہفتے قبل پولیس کو کی گئی تھی۔ گزشتہ روز لنزے شہر کی ایک سیوریج پائپ لائن کے ایک پائپ سے برہنہ حالت میں برآمد ہو گئی۔
ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے سیوریج ڈرین (جو سیلابی پانی کی نکاسی کے طور پر بھی استعمال ہوتی تھی)کے اندر سیڑھی اتاری جس کے ذریعے لنزے باہر نکلی۔ اس کے باہر نکلنے پر ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کپڑے سے اس کا جسم ڈھانپا اور اسے ہسپتال لے گئے۔ لنزے کی حالت اس قدر ناگفتہ بہ تھی کہ وہ سہارے کے بغیر کھڑی بھی نہیں ہو پا رہی تھی۔ ڈیلرے بیچ فائر ریسکیو ترجمان ڈینی موشیلا کا کہنا تھا کہ ”لنزے خوش قسمت تھی کہ تین ہفتے سیوریج پائپ لائن کے اندر گزارنے کے بعد بھی زندہ و سلامت نکل آئی۔ بھوک پیاس کے علاوہ وہاں سانپ، چوہے اور ہر طرح کی گندگی ہوتی ہے۔“
حالت سنبھلنے پر لنزے نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے گھر کے قریب واقع ایک نہر میں تیراکی کے لیے گئی تھی۔ تیراکی کے دوران اسے ایک جگہ کئی سرنگیں نظر آئی اور پانی کا بہاﺅ اسے ایک سرنگ میں لے گیا۔ وہاں سے آگے کئی سرنگیں تھیں جن میں وہ گم ہو گئی اور اسے سمجھ ہی نہ آئی کہ اسے کس طرف جانا ہے۔ وہ چلتے چلتے ایک ایسی جگہ پہنچی جہاں اوپر سے چھت کچھ ٹوٹی ہوئی تھی اور اوپر چلتے لوگ اسے نظر آ رہے تھے۔ وہ وہاں کھڑے ہو کر تین ہفتے تک لوگوں کو آوازیں دیتی رہی، جو بالآخر گزشتہ روز ایک آدمی نے سنی اور پولیس کو اطلاع دی۔لنزے نے دعویٰ کیا کہ وہ تین ہفتے تک اسی حالت میں اس جگہ کھڑی رہی۔
تین ہفتے قبل لاپتہ ہونے والی خاتون برہنہ حالت میں ایسی جگہ سے مل گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، کہانی ایسی کہ یقین نہ آئے
