• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے چھ اموات

Jun 3, 2021

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید چھ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملک بھر میں چار سو نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے ۔
اب تک آسٹر یا میں چھ لاکھ 45ہزار 552کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے دس ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہا ر چکے ہیں جبکہ چھ لاکھ 30ہزار 274افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ا س وقت کورونا وائرس کی وجہ سے 404 افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 135 افراد تشویشناک حالت میں آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔