• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ، پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے کچل دیا گیا

Jun 8, 2021

اوٹاوا (نمائندہ خصوصی) کینیڈا کے شہر لندن اونٹاریو میں گزشتہ روز دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا جس میں مذہبی تعصب میں مبتلا شخص نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے کچل دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد میں لاہور سے تعلق رکھنے والا فیزیو تھراپسٹ ، اس کی بیوی ، کمسن بیٹی اور ماں جاں بحق ہوئی جبکہ 9 برس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق حملہ ا کینیڈین شہری ہی تھا جسے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا اور چار افراد کے قتل کا الزام عائد کیا گیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مغرب اسلامو فوبیا کا شکار ہے ، مقابلے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا، وزیر اعظم نے اسلام وفوبیا سے نمٹنے کیلئے تعاون پیش کیا ہے ۔