• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گاندھی کی پڑپوتی کو فراڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا

Jun 8, 2021

ئی دہلی (نمائندہ خصوصی) مہاتما گاندھی کی پڑپوتی اشیش لتا رامگوبن کو جنوبی افریقہ میں 6 ملین افریقی رانڈ کا فراڈ اور جعلسازی کرنے پر ڈربن عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنا دی ۔لتا رام گوبن نے بھارت سے کچھ سامان درآمد کرنے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جنوبی افریقہ کے تاجر ایس آر مہاراج سے 6.2 ملین کی رقم ایڈوانس لی مگر بعد میں سامان اور پیسے دونوں دینےسے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گاندھی کی پڑپوتی کے خلاف مقدمے کی سماعت سال 2015 میں شروع ہوئی ، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ لتا نے سرمایہ کاروں کو راضی کرنے کیلئے جعلی رسیدیں اور دستاویزات دیں جن کے مطابق کپڑے کے تین کنٹینرز بھارت سے بھیجے جا رہے ہیں ، اس وقت لتارامگوبن کی ضمانت 50 ہزار افریقی رانڈ کے عوض منظور کر لی گئی تھی ۔

گزشتہ روز عدالت کو بتایا گیا کہ لتا رام گوبن تاجر مہاراج سے سال 2015 میں ملی جن کی کمپنی کپڑے کی درآمد کرتی اور اشیاء بناتی تھی جبکہ دیگر کمپنیز کو پرافٹ شیئر کی بنیاد پر سرمایہ بھی دیتی تھی ۔ لتا رامگوبن نے مہاراج کو بتایا کہ انہوں نے لینن کے تین کنٹینرز بھارت سے درآمد کئے ہیں ، انہیں کسٹم کلیئرنس اور دیگر اخراجات کی مد میں سرمایہ چاہئے ۔لتا رام گوبن نے اپنے خریدے ہوئے مال سے متعلق دستاویزات دکھائیں ، اس کے بعد انہوں نے مہاراج کو نیٹ کیئر کمپنی کی انوائس اور مال کی ڈیلوری کے کاغذات بطور ثبوت دیے ۔ اس کے بعد رام گوبن نے نیٹ کیر کے بینک اکاؤنٹ کی پیمنٹ کی کنفرمیشن کے ثبوت دیے جس کی بناء پر مہاراج نے ان کو رقم دینے کا معاہدہ کیا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق مہاراج کو بعد ازاں علم ہوا کہ تمام کاغذات جعلی ہیں اور نیٹ کیئر کا لتا رام گوبن کیساتھ کوئی کاروباری تعلق نہیں ہے ، تو انہوں نے قانونی چارہ جوئی کی ۔عدالت نے جعل سازی اور 6 ملین رانڈ کے رقم ایٹھنے پر لتا رامگوبن کو 7 سال قید کی سزا سنا دی ۔