• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کے ساتھ کیا طے ہوا ہے؟ امریکہ کے مشیر قومی سلامتی بول پڑے

Jun 9, 2021

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی صدر جوبائیڈن کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملات کو خفیہ رکھا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے جیک سلیوان سے پاکستان سے فوجی اڈے حاصل کرنے کے بارے میں سوال کیا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ طے کیے گئے معاملات کی تفصیلات میں نہیں جائیں گے، وہ صرف اتنا کہیں گے کہ پاکستان کے ساتھ ملٹری، انٹیلی جنس اور سفارتی چینلز کے ذریعے بامعنی مذاکرات ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ افغانستان کو دوبارہ القاعدہ اور داعش یا کسی بھی دہشت گرد گروپ کا ٹھکانہ نہ بننے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو امریکہ پر دوبارہ حملہ کرنے سے روکنے کا طریقہ کار کیا ہوگا، بہتر ہے کہ یہ معاملہ خفیہ ہی رہے۔ ہم بہت سے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے سے مستقبل میں نمٹنے کی حکمت عملی کیا ہوگی۔