وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول انتظامیہ کی غفلت سکول کاواحد واٹر کولر ناکارہ معصوم بچے پینے کےصاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئےشکایات کے باوجود واٹر کولر چالو نہ ہوسکاجس پر بچوں کے والدین کا شدید احتجاج ڈی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں ہزاروں طالبات زیر تعلیم ہیں جن کے پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کا لگنے والا واٹر کولر کئی ماہ سے ناکارہ ہوچکاتھاجبکہ سکول میں زیر تعلیم معصوم بچے صاف پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگئے یے سکول میں پینے کے لئے صاف پانی نایاب ہونے پر معزرصحت پانی پینے سے سکول کے بچے پیٹ کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے جبکہ مضرصحت پانی پینے سے کئی بچے بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ گئےجس پر بچوں کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سکول انتظامیہ کو بار بار شکایت کے باوجودواٹر فلٹرکولر بحال نہ ہوسکا جس سے ہمارے بچوں کو شدید مشکلات کا سامناہے انہوں نے ڈی سی وہاڑی سے واٹر کولر فی الفور بحال کرواکے,گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے طلباء کو صاف پینے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے