• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریسکیو 15کی کال پر پولیس تھانہ ساہوکا کا بروقت ایکشن..چند گھنٹوں کے اندر2خطرناک ڈکیت گرفتار. مال مسروقہ برآمد*

Sep 24, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)
ریسکیو 15کی کال پر پولیس تھانہ ساہوکا کا بروقت ایکشن..چند گھنٹوں کے اندر2خطرناک ڈکیت گرفتار. مال مسروقہ برآمد*
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ساہوکا کو رات گئے اطلاع ملی کہ ساہوکا کے علاقہ جنگلات سے 2نامعلوم اشخاص نے موٹرسائیکل اور نقدی چھیننے کی واردات کی ہے. اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ایس ڈی پی او بوریوالا آصف رضا کی سربراہی میں ایس ایچ او ساہوکا اعجاز خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جو نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچے اورجدید سائنسی تفتیشی ٹیکنیکس استعمال کرتے ہوئے ڈکیٹ شھزاد اور بلال کے قریب پہنچ گئے جہاں سے ان کو کارڈن کر کے چند گھنٹے میں ہی گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے قبضہ سے چھینی ہوئی 2 موٹر سائیکل, نقدی اور ایک عدد موبائل برآمد کر کے 100فیصد ریکوری یقینی بنائی گئی. ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نےبروقت کاروائی پر تھانہ ساہوکا کی ٹیم کو شاباش دی اورکہا عوام کو جان و مال سے محروم کرنے والے سفاک ڈاکو کسی معافی کے لائق نہیں جنہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دالوائی جائے گی