• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے کا واقعہ، ایک ملزم کے گھر سے ایسی چیز مل گئی کہ حکام کے ہوش اڑ گئے

Jun 10, 2021

پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران ایک ملزم کے گھر سے جرمنی کے سابق حکمران ایڈولف ہٹلر کی آپ بیتی برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارے جانے کے واقعے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے دو افراد کو گرفتار کیا تھا جس میں سے ایک تو تھپڑ مارنے والا تھا جب کہ دوسرا شخص اس واقعے کی ویڈیو بنانے والا تھا۔

حکام نے دونوں ملزمان کے گھر کی تلاشی لی تو ویڈیو بنانے والے ملزم کے گھر سے ہٹلر کی آپ بیتی ” میری جدوجہد” برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ ملزم کے گھر سے تلوار، خنجر اور ایک رائفل بھی برآمد ہوئی ہے جس کا لائسنس اس کے پاس موجود ہے۔