پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو تھپڑ مارنے والے شخص کو چار ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
عدالت میں کارروائی کے دوران ایمانوئل میکرون کو تھپر مارنے والے ڈیمیئن تاریل نے اعترافِ جرم کیا اور کہا کہ اس سے یہ حرکت جذبات میں سرزد ہوئی۔ استغاثہ نے ملزم کی وضاحت کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ یہ دانستہ طور پر کیا گیا تشدد تھا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق انتہائی دائیں بازو کی تنظیم سے ہے اور اس نے تھپڑ مارتے وقت صدر کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے شخص کو چار ماہ قید کی سزا سنا دی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل فرانسیسی صدر کو اس وقت ایک نوجوان نے تھپڑ مار دیا تھا جب وہ ویلانس شہر کے ایک علاقے میں موجود تھے۔
فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے کو کتنی سزا سنادی گئی؟
