نیویارک(نمائندہ خصوصی) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کابل میں طالبان کے اثرورسوخ بڑھنے پر بمبار ڈرون یا جنگی طیاروں سے حملہ آور ہوسکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ’غیر معمولی بحران‘ اور طالبان کے اثرورسوخ کے پیش نظر امریکہ افغان دارالحکومت کابل میں اپنے بمبار ڈرون اور جنگی طیارے بھیج سکتا ہے۔ افغانستان میں فوجی اڈے چھوڑنے کے بعد امریکہ کو طویل عرصے تک طالبان کے حملے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا، اس کے لیے خلیج فارس میں قائم امریکی فوجی اڈے کردار ادا کرسکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی حکام نے انہیں بتایا ہے کہ امریکہ مستقبل میں اس وقت افغانستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے تحت حملے کرے گا جب اس سے امریکہ کو براہ راست کوئی خطرہ محسوس ہوگا۔
امریکہ کابل میں طالبان کے اثرورسوخ بڑھنے پر جنگی طیاروں سے حملہ آور ہوسکتا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ
