• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جہلم اور گرد و نواح میں ایک بار پھر زلزلہ ،لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

Sep 25, 2019

جہلم(نمائندہ خصوصی)جہلم اور گرد و نواح میں رات کے پچھلے پہر ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے ، اہلیان شہر خوف زدہ ہر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے،ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے لگے جبکہ آزاد کشمیر میں زلزلے نے تباہی مچا دی ، زلزلے سے 26 افراد جاں بحق جبکہ 400 سے زائد زخمی ہو گئے تھے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے آفٹر شاکس آ سکتے ییں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا تھا ۔رات گئے جہلم اور گرد نواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں تاہم حالیہ زلزلے کی شدت کتنی ہے ؟ اس بارے کچھ اطلاعات نہیں ہیں ۔جہلم میں موجود ڈیلی پاکستان کے نمائندے کاشف شکیل کے مطابق رات کے اس پہر آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے پہلے سے خوفزدہ لوگ مزید خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئیں ہیں، لوگوں کے چہرے پر خوف نمایاں ہے جبکہ دوسری طرف انتظامیہ نے کسی بھی ناگہانی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ جاری کر رکھا ہے جبکہ ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے ۔