• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید

Jun 17, 2021

سرینگر(نمائندہ خصوصی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب بھارتی فوج نے سری نگر کے نواحی علاقے نوگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کیا۔ قابض فوج نے علاقے میں گھر گھرتلاشی بھی لی، کارروائی میں بھارتی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔