• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ نے کتنی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا؟

Jun 17, 2021

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی سابق اہلیہ مکینزی سکاٹ نے رواں برس فلاحی کاموں کیلئے دو ارب 70 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکینزی سکاٹ کی جانب سے عطیہ کی جانے والی دو ارب 70 کروڑ ڈالر کی رقم 286 فلاحی تنظیموں کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ اس رقم سے تعلیم سمیت مختلف پراجیکٹس کو سپورٹ کیا جائے گا۔ گزشتہ برس بھی مکینزی سکاٹ نے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے چار ارب ڈالر عطیہ کیے تھے۔
خیال رہے کہ مکینزی سکاٹ کے اثاثوں کی مالیت 59 ارب ڈالر ہے اور وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہیں۔