بارسلونا(نمائندہ خصوصی)ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے بارسلونا میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 26 جون سے آوٹ ڈور ماسک کا استعمال ختم کردیاجائے گا۔ حکومت اس تجویز پر غورکرنے کے لیے کابینہ کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کرے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام صوبوں میں ویکسینیشن مہم 30 سے 40 سال عمر کی حدود میں داخل ہوگئی ہے اور اگست کے بعد کیسز کی شرح میں بھی واضع کمی سامنے آرہی ہے۔
ہسپانوی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دیگر یورپی ممالک فرانس اور جرمنی بھی بیرونی جگہوں پر ماسک کے استعمال کے حوالے سے نرمی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ جولائی کا مہینہ یورپ میں چھٹیوں کامہینہ ہوتاہے ہسپانوی وزیراعظم کے اس فیصلے سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
سپین26جون سے کھلی جگہوں پرماسک کے استعمال کی پابندی ختم
