• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عرب اتحاد نے جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کی جانب سے بھیجے ڈرون کی حملے کی کوشش ناکام بنا دی

Jun 19, 2021

ریاض(نمائندہ خصوصی)عرب اتحاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے خمیس مشاعرہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون کو مار گرایا گیا۔
یمن میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی قانونی حیثیت کو بحال کرنے والے اتحاد کی جانب سے کہا گیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق کرتا رہے گا۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے مملکت کے خلاف مستقل طور پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔