• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اٹلی میں ایک شخص ٹرک کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا

Jun 20, 2021

میلان (نمائندہ خصوصی)اٹلی میں ایک شخص ٹرک کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا۔ اطالی لیبر یونین کوبس نے بتا یا کہ اٹلی کے شمالی صوبہ نووارہ میں ایک سٹور کے باہر احتجاج میں شامل ایک شخص ٹرک کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا ۔ٹرک کے درائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اٹلی کی پولیس نے ملزم کو موٹر وے پر سے گرفتار کرلیا ۔اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈرا گی نے بھی عادل بیلخدیم نامی شخص کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ۔