• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

روس میں پیرا ٹروپرز کو لے جانے والے طیارے کو حادثہ، ہلاکتیں

Jun 20, 2021

ماسکو (نمائندہ خصوصی) روس میں پیرا ٹروپرز کو لے جانے والے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے جنوب مغربی سائبیریا کے علاقے میں پیرا ٹروپرز کو لے جانے والے طیارے ایل 410 نے ہنگامی لینڈگ کی جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ جہاز میں 17 افراد سوار تھے جن میں سے سات پیرا ٹروپرز اور دو عملے کے ارکان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی بلکہ یہ طیارہ ایک ہی دن میں چوتھی بار فلائٹ کر رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔