• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونےو الی گاڑی کہاں سے آئی ، سی ٹی ڈی نے سراغ لگا لیا

Jun 24, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں سی ٹی ڈی نے 10سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا کہ سرچ آپریشن پنجاب کے مختلف شہروں میں کیا گیا، دھماکے میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی بابو صابو چیک پوسٹ سے داخل ہوئی ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گاڑی بابو صابو چیک پوسٹ پر گزشتہ روز صبح آئی ، ناکے پر موجود اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر چیک نہیں کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے میں دھماکہ ہوا تھا جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ 24زخمی ہو گئے تھے ۔