چارسدہ (عمران خان)ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ فٹ باتھ اور سڑکوں پر لگا ہوا سامان ٹی ایم اے اہلکاروں کے ہمراہ سرکاری تحویل میں لیکر متعلقہ افراد کیخلاف کاروائی۔ کمسن ڈرائیوران کے خلاف بھی کاروائی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر شہنشاہ گوہر کی سربراہی میں انچارج ٹریفک پولیس سب انسپیکٹر جہانگیر خان نے ٹی ایم اے کے انکروچمنٹ انسپیکٹر جمال اور اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے تجاوزات کیخلاف اپریشن شروع کیا جسکے پہلے مرحلے میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر لگا ہوا سامان کو سرکاری تحویل میں لیکر متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔اس موقع پر انچارج ٹریفک پولیس جہانگیر خان نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حدود میں کے اندر کاروبار کریں اورتجاوزت کے خاتمے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں تعاون کریں۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنا ٹریفک پولیس جبکہ تجاوزات کا خاتمہ اور فٹ پاتھوں کو پیدل چلنے والوں کے لئے خالی کرانا ٹی ایم اے چارسدہ کی ذمہ داری ہے۔انھوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ ٹریفک اور بازار کے مسائل کو حل کرانے کے لئے ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ مشترکہ کوششوں سے مسائل پر قابو پاا جاسکے۔ اس موقع پر عوامی شکایات پر کم سن ڈرائیوران کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔کاروائی کے دوران درجنوں کمسن ڈرائیوران کو چالان کرتے ہوئے ان سے جرمانہ وصول کیا گیا۔