خیبر پختونخواں (عمران خان)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود نے اُن کے دفتر واقع سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز پہنچ نے پر آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے ان کا استقبال کیا اور پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری نے سنٹرل پولیس آفس میں شہدا کے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعدازاں انہوں نے آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پی نے پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور باہمی کاوشوں کی تعریف کی۔ آئی جی پی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری اور خیبر پختونخوا پولیس کے مابین مثالی ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور ملک کی سالمیت اور بقاءکے لیے دونوں ایک دوسرے سے بڑھ کرقربانیاں دے رہے ہیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ دونوں کے مابین بہترین حکمت عملی کی بدولت کئی خطرناک دہشت گرد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر کمانذنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود نے خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے اس جنگ میں ہراول دستے کا کردار وابستہ توقعات سے بڑھ کر بخوبی ادا کیا اور اپنی صلاحیتوں سے ملک اور دنیا کی بہترذین مثالی پولیس کا لوہا منوایا۔
دونوں فورسز کی اعلیٰ کمانڈ نے پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مابین مثالی ہم آہنگی، قریبی روابط اور ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت بھر پور کردار ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
بعد ازاں آئی جی پی نے معزز مہمان کو خصوصی پولیس شیلڈ بھی پیش کیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود نے اُن کے دفتر واقع سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی
