• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں اضافہ، پاکستانی شخص پر حملہ ، داڑھی کاٹ دی گئی

Jun 26, 2021

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) کینیڈا میں اسلامو فوبیاکے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔دو سفید فام افراد نے پاکستانی شخص کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔متاثرہ شخص کی داڑھی بھی کاٹ دی گئی۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق کینیڈا کے علاقے سسکاٹون میں دو سفید فام افراد نے محمد کاشف نامی پاکستانی نژاد پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیااور بازو پر گہرے زخم آئے۔
کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں گزشتہ روز بھی دو مسلم خواتین پر حملہ کیا گیا تھاجس کے دوران چاقو بردار شخص نے خواتین کو دھکے دیئےاور ان پر نسلی جملے کسے پھر حجاب کھینچ کر نیچے گرا دیئے، حملے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔
یاد رہے کہ کینیڈا میں رواں ماہ پیش آنیوالے دہشتگرد ی کے واقعے میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔