• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں پٹرول کی قیمت اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ پاکستانی شکر ادا کرنے لگیں گے

Jun 28, 2021

نئی دلی (نمائندہ خصوصی) بھارت میں پٹرول کی قیمت نے 110 روپے (234 روپے 6 پیسے) کا ہندسہ عبور کرلیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اتوار کے روز ریاست راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر میں پٹرول کی قیمت 36 جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہائی کوالٹی پٹرول کی قیمت 112 روپے 25 پیسے (239 روپے 47 پیسے پاکستانی) ہوگئی۔ اس کے علاوہ یہاں نارمل کوالٹی کے پٹرول کی قیمت 109 روپے 49 پیسے (232 روپے 96 پیسے) ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ انڈیا کی 12 ریاستوں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے (212 روپے 78 پیسے) سے بڑھ چکی ہے۔