• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

روس میں مسافروں سے بھرا طیارہ لاپتا ہو گیا

Jul 6, 2021

ماسکو (نمائندہ خصوصی)روسی طیارہ 29 مسافروں کے ہمراہ لاپتا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق روسی طیارے اے این 26 پر 29 مسافر سوار تھے اور وہ لینڈنگ کی تیار ی کر رہا تھا کہ اچانک ’ کامچٹکا پینن سولا‘ کے مقام پر اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔ حکام کا بتانا ہے کہ جہاز جس وقت لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا تو جہاز کی جانب سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق رابطہ نہیں کیا گیا ۔متضاد اطلاعات ہیں کہ جہاز ممکنہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اس خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ طیارہ کوئلے کی کان کے نزدیک گر کر تباہ ہواہے ، حکام کی جانب سے دو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے جہاز کو تلاش کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔طیارے میں 6 اراکین پر مشتمل عملہ اور دو بچوں سمیت 29 افراد سوار ہیں۔