• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یورپی پارلیمنٹ کے 63 افراد کا ایران کے احتساب کا مطالبہ

Jul 6, 2021

برسلز (نمائندہ خصوصی) یورپی پارلیمنٹ کے 63ارکان نے یورپی یونین سے ایران پر دہشتگردی کی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
العربیہ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے 63ارکان نے ایک پٹیشن پر دستخط کئے جس میں یورپی یونین میں شامل ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ ایران میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر ایران کا احتساب کیا جائے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں یورپی یونین نے 80 سے زائد ایرانی عہدیداروں اور اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جن پر مظاہرین کو کچلنے ، بے وجہ گرفتاریاں اور ملزمان سے جبری اعتراف جرم کرانے جیسے جرائم کے الزامات ہیں ۔