• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

Jul 8, 2021

کارڈف(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہےکہ اس سیریز میں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف واضح برتری حاصل ہے۔انگلش ٹیم کے 18رکنی سکواڈ میں شامل بیشتر کھلاڑی نئے ہیں۔انگلش ٹیم کےساتھ ممبران میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پوری ٹیم کو قرنطینہ کردیا گیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 10 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 13جولائی کو کھیلا جائے گا۔جس کے بعد دونوں ٹیموں میں تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔