• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایران میں سرکاری سطح پر ڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی گئی

Jul 14, 2021

تہران (نمائندہ خصوصی) ایران میں سرکاری سطح پر ڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی گئی جس کا مقصد ایران میں نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینا ہے ۔
ہمدان نامی ایپ طبیان کلچر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیار کی گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینے میں مدد دے گا۔ واضح رہے کہ ایران میں ڈیٹنگ کی کئی ایپ متعارف کرائی گئی ہیں لیکن ہمدان پہلی سرکاری سطح پر متعارف کرائی جانے والی ایپ ہے ۔
واضح رہے کہ ہمدان کا مطلب ساتھی ہوتا ہے ۔